ممبئی: بھارت کے شہر حیدر آباد میں شادی کی پیشکش رد کرنے پر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنی نوکری سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہی تھی جب ان کا سابق ہم منصب نے رانی کو سڑک پر روک کر پڑول چھڑک دیا اور بیچ سٹرک میں رانی کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق رانی کو 2سال سے ان کے ہم منصب شادی پر پیشکش کر رہے تھے اور رانی مسلسل انکار کر رہیں تھیں جس کے بعد ان کے رفیق کار غصے میں آگیا بیچ سڑک دونوں کے درمیان بحث ہو ئی اور ان کے ساتھی نے سڑک پر خاتون کو آگ لگا دی۔
لوگ ان کی مدد کیلئے آگے بڑھے اوران کو ہسپتال منتقل کیا گیالیکن خاتون ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔