ہفتے میں ایک پریس کانفرنس کرنے والوں کو حق نہیں کہ وہ سیاست کریں : پرویز رشید

ہفتے میں ایک پریس کانفرنس کرنے والوں کو حق نہیں کہ وہ سیاست کریں : پرویز رشید

کراچی:مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید  نےسابق وزیرداخلہ  چوہدری نثار علی خان کو کھری کھری سنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا چوہدری نثار علی خان اپنے دوست عمران خان کو مشورہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست صرف ہفتے میں ایک مرتبہ پریس کانفرنس کرنیوالوں کا حق نہیں ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ٹوئٹس کرنے والے سیاستدانوں سے متعلق دیے گئے تنقیدی بیان پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سیاست میں ٹوئٹس بھی چلتی ہیں اور ٹکرز بھی، چوہدری نثار کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ اپنے دوست عمران خان کو مشورے دیں۔

یا درہے کہ کل چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی جماعتیں ٹوئیٹس اور ٹکرز کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں، نہ ہی غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہتر ہوتی ہے، اس شخص کو سیاست دان نہیں سمجھتا جس نے لوکل کونسل کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو،ایسے غیر سیاسی لوگوں کو مسلم لیگ ن پراپنی رائے مسلط کرنے کی سراسر گنجائش نہیں ہے۔ قومی اداروں کو نشانہ بنانے والے بیانیہ کسی صورت عوامی پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا ۔