پریانکا نے بھارت میں آتے ہی ثقا فتی لبادہ اوڑھ لیا

پریانکا نے بھارت میں آتے ہی ثقا فتی لبادہ اوڑھ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ انداز اداکارہ پریانکا کے نت نئے انداز منظر عا م پر آتے رہتے ہیں اداکارہ نے بھارت میں آتے ہی ثقا فتی لبادہ اوڑھ لیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی ماں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شمولیت اخیتار کی۔تفصیلات کے مطابق پریانکا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی میں شرکت کی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جکا سکتا ہے کہ ادکارہ نے ساڑھی پہن رکھی ہے۔

یاد رہے پریانکا بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کی بھی نامور اداکارہ ہیں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت جلد بھارت کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام پیدا کر لیاہے۔