جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو پر امن طور پر حل کیا جائے، چین

جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو پر امن طور پر حل کیا جائے، چین

بیجنگ: جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو پر امن طور پر حل کیا جائے، شمالی کوریا بھی عالمی برادری کے مطالبے سمجھتے ہوئے جوہری تجربات ختم کرے۔

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے وفد کے قائم مقام مندوب وو ہائی تھاو نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کی منظوری دینے کے بعد پرزور الفاظ میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنا پڑے گا۔

وو ہائی تھاو نے کہا کہ نئی قراردار کی منظوری سے بین الاقوامی جوہری نظام کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کے یکساں موقف کا اظہار کیا گیا ہے۔ چین شمالی کوریا پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبے کو درست طور پر سمجھے ، سلامتی کونسل کی قرار دار پر عمل درآمد کرے اور جوہری تجربات ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اطراف کو فوری طور پر یہ تمام کارروائیاں ختم کرنی  چاہئیں، جو جزیرہ نما کوریا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گی تا  کہ جزیرہ نما کوریا   کی صورتحال جلدازجلد مستحکم ہوسکے۔

مصنف کے بارے میں