فیس بک نے پلے سٹور پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیس بک نے پلے سٹور پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور: گوگل پلو سٹور پر ”فیس بک میسنجر لائٹ “ کے صارفین کی تعداد 100 ملین سے بڑھ گئی ۔ اینڈروئیڈ کے لیے فیس بک میسنجر لائٹ ایپ کو پچھلے سال اکتوبر میں متعارف کرایا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ پلے سٹور پر اس کے اندراج کے مطابق یہ 100 ملین سے زیادہ بار ڈاو¿ن لوڈ ہو چکی ہے۔اس ایپلی کیشن کو کم سے کم ریسورسز ، خاص کر کم ڈیٹا، استعمال کرنے کے خیال سے بنایا گیاتھا۔اسی وجہ سے اسے سب سے پہلے ترقی پذیر ممالک میں لانچ کیا گیا تھا۔اس سال اکتوبر میں یہ ایپلی کیشن باضابطہ طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آئرلینڈ میں متعارف کرائی گئی ہے۔