یورپ نے ڈ ی پورٹ ہونے والے 33 پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا گیا

یورپ نے ڈ ی پورٹ ہونے والے 33 پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا گیا


گجرات :غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں پکڑے جانے پر ڈی پورٹ ہونے والے 33 پاکستانیوں کو علاقہ مجسٹریٹ نے جیل بھجوا دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں سے 33 نوجوان مقامی ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے۔ تمام نوجوانوں کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ترک حکام نے انہیں واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا۔ ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والے تمام نوجوانوں کو علاقہ مجسٹریٹ نوید عباس کے حکم پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔