”یوٹیوب گو “ کے صارفین ایک کروڑ سے زائد ہو گئے

”یوٹیوب گو “ کے صارفین ایک کروڑ سے زائد ہو گئے

کیلی فورنیا: گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ستمبر میں ”یوٹیوب گو “ کو ایک سال کے تجربات کے بعد متعارف کرایا تھا۔ اسے جب حتمی طور پر پلے سٹور پر جاری کیا گیا تو دنیا کے اکثر ممالک میں صارفین اسے انسٹال نہیں کر سکتے تھے۔اس کے باوجود بھی دنیا بھر میں یوٹیوب گو ایپ کو 10ملین سے زیادہ بار ڈاو¿ن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
بہت ہی کم وقت میں اور چند ممالک میں ہی دستیابی کی وجہ سے 10 ملین سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈز یقیناً ایک اہم پیش رفت ہے۔یو ٹیوب گو اصل میں ریگولر یوٹیوب ایپ کا کم سائز ورژن ہے۔اسے سست رفتار کنکشن کے لیے بنایا گیا ہے۔ ا س ایپ میں صارفین دیکھی جانے والی اور ڈاو¿ن لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن میں ایک فیچر پریویو ویڈیو کا بھی ہے اس کے علاوہ ایک فیچر سے صارفین طے کر سکتے ہیں کہ وہ وہ ویڈیو دیکھنے کے لیے کتنے ایم بیز ڈیٹا خرچ کرنا چاہتے ہیں۔اس ایپ سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے اپنا ڈیٹا بھی بچا سکتے ہیں۔