لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون گھنٹوں انتظار کے بعد بھی اپنے لیڈر سے نہ مل سکیں

لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون گھنٹوں انتظار کے بعد بھی اپنے لیڈر سے نہ مل سکیں

لاہور:لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملنے جاتی امرا پہنچ گئی لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مغلپورہ کی رہائشی بزرگ لیگی ورکر اماں پٹھانی سابق وزیر اعظم سے ملنے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچیں تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا اور اجازت لینے کا کہا لیکن چار گھنٹے طویل انتظار کے بعد بھی اجازت نہ ملی اماں پٹھانی نے شکوہ کیا کہ چالیس سال پارٹی کو دیے، مگر آج لیڈر ہی ملنے کو تیار نہیں ہے۔

اماں پٹھانی نے کہا کہ گلی گلی اور گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے والے لیڈر جب کارکنوں سے ہی نہیں ملتے تو عوام کی مشکلات کیسے دور کریں گے،پارٹی سے چالیس سالہ رفاقت کا کوئی صلہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے اماں پٹھانی مایوس لوٹ گئیں۔