عوام کے مقدس ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے : نواز شریف

عوام کے مقدس ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے : نواز شریف

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے پھر سے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کے مقدس ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے،مسلم لیگ(ن) آج بھی عوام میں2013ء کی طرح مقبول ہے،2013ء میں شروع کئے گئے تمام کام 2018ء میں مکمل ہورہے ہیں،2018ء میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔


،سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف دلوں کی دھڑکن اور نظریے کا نام ہے،جسے ختم نہیں کیا جاسکتا،نااہل کراکے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف سیاست سے آؤٹ ہوگیا،مخالفین غلط فہمی میں مبتلا ہیں،ہم عوام میں آج بھی2013ء کی طرح مقبول ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر وہ مطمئن ہیں کیونکہ شہبازشریف اور ان کا ویژن ایک ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے،نوازشریف نے کہا کہ پہلے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی طور پر مضبوط کررہے ہیں،ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے،اس لئے عوامی فلاح وبہبود کا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا مشن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے۔