امریکی صدر نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے، فیڈرل اپیل کورٹ

امریکی صدر نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے، فیڈرل اپیل کورٹ

واشنگٹن: امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ کے ایک بینچ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے سفری پابندیوں کے دوسری حکم میں بھی اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک فیصلے میں اپیل کورٹ کے بینچ نے حکم امتناعی کو اْس وقت تک بحال رکھا ہے جب تک اس معاملے پر امریکی سپریم کورٹ دائر شدہ نظرثانی کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ رواں مہینے کے اوائل میں امریکی عدالتِ عظمیٰ نے عبوری طور پر حکم امتناعی کو معطل کر دیا تھا۔

اپیل کورٹ کے بینچ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے حکم امتناعی منسوخ نہیں کیا اور ابھی حتمی فیصلہ سنایا جانا باقی ہے۔

مصنف کے بارے میں