جرم ثابت ہونے پر جہانگیرترین کیس نیب کوکیوں نہیں بھیجاگیا؟

جرم ثابت ہونے پر جہانگیرترین کیس نیب کوکیوں نہیں بھیجاگیا؟

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف اور جرم ثابت ہونے کے باوجودجہانگیرترین کاکیس نیب کوکیوں نہیں بھیجاگیا؟ترین نے اختیارات کے ناجائزاستعمال سے کاروبارکوپھیلایا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز شریف کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ نیب کیس مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟جہانگیرترین نے اختیارات کے ناجائزاستعمال سے کاروبارکوپھیلایا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین کاجرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینانہیں تھا،انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف اور مجرم ثابت ھونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا ؟