سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔

کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے آج بھی اپنے سٹاف کے ساتھ اپنے دفتر میں فیصلہ تیار کروایا۔


فیصلے کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔


اس موقع پر 1400 پولیس افسران و سکیورٹی سٹاف تعینات کیا جائے گا۔آنسوگیس کے 400 اضافی شیل،ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈا بردار 12 سپیشل سکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے۔