جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ریسرچ ٹیموں نے مچھلیوں کی 5 کروڑ سال پرانی باقیات دریافت کرلیں

 جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ریسرچ ٹیموں نے مچھلیوں کی 5 کروڑ سال پرانی باقیات دریافت کرلیں
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیصل آباد:ریسرچ ٹیموں نے کوہاٹ کی پہاڑیوں سے مچھلیوں کی 5 کروڑ سال پرانی باقیات دریافت کر لیں۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوالوجی اور چائینیز اکیڈمی آف سائنس کی ریسرچ ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مچھلیوں کی اتنی پرانی باقیات دریافت کرلیں۔

نیو نیوز سکرین گریب

کوہاٹ کے علاقہ کلڈانا سے ملنے والی مچھلیوں کی باقیات کا تعلق چنی ڈی گروپ سے ہے، دریافت والی جگہ پر جی سی یونیورسٹی اور چائینیز اکیڈمی آف سائنس کے تعاون سے ان باقیات پر مزید ریسرچ کے لیے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کوہاٹ یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں جدید لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی۔

نیو نیوز سکرین گریب

جی سی یونیورسٹی سے ریسرچ ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ زوالوجی ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے کی۔