کرپشن کے خاتمے کا واحد حل خوداحتسابی ہے:چیئرمین نیب

کرپشن کے خاتمے کا واحد حل خوداحتسابی ہے:چیئرمین نیب
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے،کرپشن کے خاتمے کا واحد حل خوداحتسابی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہے ،گیلپ اور گیلانی سروے کی حالیہ رپورٹ میں 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہانیب نے 179 میگاکرپشن مقدمات میں سے 105 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچا دیئے ہیں ۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا انتہائی ضروری ہے، عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان 107 ویں نمبر پر آگیا ہے ، بدعنوانی کا واحد حل خوداحتسابی ہے۔