پاک فوج کے زیراہتمام خضدار میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد

پاک فوج کے زیراہتمام خضدار میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد
کیپشن: تصویر بشکریہ ویڈیو سکرین شاٹ

راولپنڈی:پاک فوج کے زیراہتمام خضدار میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقادکیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ سپورٹس گالا 2 ہفتے جاری رہا، نوجوانوں کی بھرپور شرکت،سپورٹس گالا کا مقصد نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں کی ترویج ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپورٹس گالا میں فٹ بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، بیڈ منٹن، میراتھون کے مقابلے منعقد کرائے گئے جبکہ 3500 سے زائد طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔