آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو چکی، فواد چوہدری

  آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو چکی، فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:فواد چوہدری ٹوئیٹر آفیشل اکائونٹ

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک کی نظریں احتساب عدالت کے فیصلے پر لگی ہیں۔ کل 2 بڑے کیسز کا فیصلہ آرہا ہے۔ فیصلے ہونے میں 15 ماہ لگے ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ٹھگز آف پاکستان کا  اتحاد بری طرح فلاپ ہو گا،  آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو چکی۔ بس فلم کا اختتامی سین چل رہے ہیں۔ نواز شریف بتانے سے قاصر ہیں کہ اربوں روپے کہاں سے آئے لیکن مان رہے ہیں جائیدادیں ان کی ہیں جس عمر میں شناختی کارڈز نہیں بنتے ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں رہ کر ضابطوں کی پابندی کرنی ہوتی ہے ، سارے اختیارات حکومت کے پاس نہیں ہوتے ، یو اے ای کی جانب سے اعلان پر مخالفین کی سانس اکھڑ گئی،عمران خان ہی قوم کی  واحد امید ہیں۔ پرویزمشرف گئے تو ملکی قرضہ 6 کھرب تھا، نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو 31 کھرب قرضہ تھا اب پاکستان کی معیشت میں بہتر ی کا وقت ان پہنچنا ہے۔