25دسمبر کو مسیحی برادری کر سمس مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی

25دسمبر کو مسیحی برادری کر سمس مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ایکسموسی لوانسٹاگرام اکائونٹ

اسلام آباد : ملک بھر کی طرح وفا قی دارالحکو مت اسلام آبادمیں مقیم مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کر سمس 25 دسمبر  کو بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی ، گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د وقار الدین سید کی خصوصی ہد ایا ت پر ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد محمد عامر نیازی نے کر سمس کے مو قع پر وفا قی دارالحکو مت میں سیکور ٹی کو یقینی بنا نے کے لیے ایک جا مع سیکور ٹی پلا ن تشکیل دے دیا ہے ،اس پلا ن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کے موقع پرسیکو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں مختلف سیکٹرز میں پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹر ولنگ کر یں گی جس کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کر یں گے ۔

متعلقہ ایس پیز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی  از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے اور تمام متعلقہ ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں مختلف چرچز  کے با ہر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتظا میہ کی طر ف سے رضا کا ر بھی پو لیس کی معاونت کر یں گے ۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی جبکہ پبلک مقامات پر اضا فی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراسی طرح ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی ر وسٹر مر تب کر نے کی ہد ا یت کی گئی ہیں اور اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس اس خو شی کے موقع پر مذہبی ہم آ ہنگی پر عمل پیر ا ہو تے ہو ئے کر سچن کیمو نٹی کے سا تھ ہے اور اس مو قع پر ان پھر پو ر سیکو ر ٹی فراہم کی جا ئے گی