ہم نے معذرت خواہانہ سیاست نہیں سیکھی ،مولانا فضل الرحمن

ہم نے معذرت خواہانہ سیاست نہیں سیکھی ،مولانا فضل الرحمن
کیپشن: فوٹو بشکریہ: نعمان سرورٹوئیٹر اکائونٹ

مظفرگڑھ: متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دس سال سے لوگوں کو روزگار دینے، معیشت کو سنبھالا دینے،غریب افراد کو گھر دینے کا اعلان کیا جارہا تھامگر ڈالر تین ماہ کے اندر 145 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، مولانا فضل الرحمان نے جھنگ روڈ پر تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ہم نے معذرت خواہانہ سیاست نہیں سیکھی اور نہ ہی ہمارے آباؤاجداد نے معذرت خوانہ سیاست سکھائی ہے، پنجاب میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اسلامیات کا مضمون غیرمسلم بھی پڑھا سکیں گے، اگر اسلامیات کا مضمون کسی غیر مسلم نے پڑھانے کی کوشش کی تو اسے کمرہ جماعت سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے دباؤ پر عاطف میاں کو مشیر کے عہدے سے ہٹانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مرحلہ ایسا بھی آسکتا ہے جب شٹرڈاؤن ،روڈ بلاک اور جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا جائیگا۔