پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کم رجحان رہا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 832 پرہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست اتار چڑھا ﺅدیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 177 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 832 کی سطح پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 155 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 054 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 493 رہی۔

جمعرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔

کاروبار کا آغاز 41 ہزار 603 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 794 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم یہ دور رس ثابت نہیں ہوا اور جلد ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔