خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے2رکنی بینچ نے سماعت کی۔

خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف کی جگہ سید قلب حسن پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اشتر اوصاف طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے جس پرعدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔