شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے 

شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے 

آکلینڈ : شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ، انہیں تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت تھی ۔

پاکستان کے کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ شاداب خان کا ایم آر آئی  سکین کل کروایا جائیگا، رپورٹ آنے کے بعد ہی شاداب کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئیگی ۔

شاداب خان کی جگہ ظفر گوہر کا حصہ بن گئے ہیں ، جو شاہینز کے سکواڈ کا حصہ تھے ، ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں ، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے ۔

رواں سال نیشنل ٹی 20 کپ میں ظفر گوہر نے  مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ، تاہم وہ قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے ، 25 سالہ سپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ جبکہ دو مرتبہ دس وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں محمد رضوان کو بابراعظم  کی جگہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان ہیں ۔

سرفراز احمد ، ظفر گوہر ، عابدعلی ، اظر علی ، شان مسعود ، فواد عالم ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، محمد عباس ، عمران بٹ ، حارث سہیل، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی ، اور فہیم اشرف شامل ہیں ، بابراعظم ، امام الحق اور شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ 

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ سے اچھی خبر ہے کہ انجری کا شکار بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی ہے ۔ 

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے دس روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا ہے ۔ بابراعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ بھی کی ہے ۔ 

قومی کرکٹ ٹٰیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کامسلسل جائزہ لے رہاہے ، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹڑ دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہے ۔ 

26 تا 30 دسمبر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ  ماؤنٹ منگنوئی میں ہوگا۔ 3 سے 7 جنوری تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔