آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی : آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریر کے مکمل ہونے کے بعد ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ نے سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں 3 درجے تنزلی ہو گئی ہے۔ پاکستان نے اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 ریکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ 

بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت کے لوکیش راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمین کی فہرست میں محمد حفیظ چودہ پوائنٹس ترقی کے ساتھ 33 نمبر پرآگئے۔

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے ہی مجیب الرحمٰن دوسرے اور انگلینڈ عادل راشد تیسرے نمبر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔