11 جنوری سے اسکول کھولے جائیں , پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن

11 جنوری سے اسکول کھولے جائیں , پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن
کیپشن: 11 جنوری سے اسکول کھولے جائیں , پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن

لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے 11 جنوری کو اسکولز نہ کھولے تو اسکولز کے باہر ہی کلاسز لگا لیں گے۔ 

آل پاکستان پرائیویٹ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کے بعد انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہاں دیگر چیزیں کھول رکھی ہیں وہیں اسکولز کو بھی کھولا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے تمام اسکولز 11 جنوری تک نہ کھولے تو پرائیویٹ اسکولز مالکان اسکولز سے باہر ہی کلاسز لگا دیں گے۔ 

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھول کر قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اساتذہ کیساتھ تضحیک آمیز رویہ جاری ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کیلئے گورنمنٹ فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔