امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

نیو یارک : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد امریکی ترقی کرکے ڈپٹی انسپکٹر  کے عہدے تک پہنچ گیا ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر پولیس بنادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد امریکی کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر فائض کیا گیا ہے ۔ عدیل رانا پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے امریکا میں مقیم ہیں  ۔

عدیل رانا کو اس سے پہلے  نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور وہ پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ آفیسر  بنے تھے۔

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے  عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔