گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کردیا ، کابینہ بھی تحلیل 

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کردیا ، کابینہ بھی تحلیل 
سورس: File

لاہور : گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک پرویز الہٰی کام جاری رکھیں گے۔ 

گورنر پنجاب کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت جاری آرڈر میں مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا اس لیے انہیں ڈی نوٹی فائی کیاجاتا ہے جبکہ اس آرڈر کے تحت پنجا ب کابینہ بھی تحلیل کی جاتی ہے۔

گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی،تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں