لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ  پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج

 لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ  پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور :ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ  پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج  کر دیا گیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب  پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست 5 صفحات پر مشتمل ہے ،درخواست میں لکھا گیا ہے کہ گورنر پنجاب  نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی ٰکو خط لکھا ہی نہیں ، خط  اسپیکر پنجاب اسمبلی  کو لکھا گیا وزیراعلیٰ  پرویزالہٰی   کو نہیں ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا  طلب نہیں کر سکتے ، گورنر کو  غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی  کرنے اختیار نہیں  درخواست میں  عدالت  سے گورنر پنجاب کے  نوٹیفکیشن  کو کالعدم قرار دینے کی استداء کی گئی ہے  ۔

مصنف کے بارے میں