ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑ ے 22 سال ہو گئے

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑ ے 22 سال ہو گئے

لاہور :ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 22ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئیں، ان کا  اصل نام اللہ وسائی تھا، انہوں نے" گائے گی دنیا گیت میرے" گانے سے شہرت حاصل کی ۔ 

  

  ملکہ ترنم نور جہاں نے فنی کیرئیر کا آغاز 1935 میں بننے والی فلم  "پنڈ دی کڑی " سےکیا، نورجہاں نے 1965 کی جنگ میں ملی نغموں سے قوم کا لہو گرما دیا ، ان کے قومی ترانے اے وطن کے سجیلے جوانوں، ایہہ پتر ہٹاں تے نئی وکدے گائے،رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میریا ڈھول سپاہیا سپر ہٹ ہوئے ۔

 نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب  دیا گیا ۔ فنی خدمات کے نتیجے میں انہیں  صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔

مصنف کے بارے میں