وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والے  خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آباد  کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کی  رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزیراعظم  نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا،پوری قوم مل کر دہشت گردی کےخاتمے کے لیے جنگ جاری رکھے گی،وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی  کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں