خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے، احسن اقبال

 خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے، احسن اقبال

راولپنڈی :وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے، ہم نے جن عناصر کا خاتمہ کیا تھا وہ آج پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان پاکستان کو مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ 

ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ سے متعلق سیمینار  سے خطاب کے  بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر میں چور کافر غدار ہوں گا تو یہ اچھی سوچ نہیں ہے، سیاست میں اگر میری ترجیح ایک جماعت ہے تو دوسرا مجھے غدار نہ سمجھے ،آج فیصلہ کریں کہ اگلے 25 سال  لڑ کر گزارنا ہے یا پھر متحد ہوکر رہنا ہے.

احسن اقبال کا کہنا تھا اسوقت   ملک کو انتشار سے بچانا ہوگا ، کے پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، پاکستان کے امن کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ،حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور معیشت پر کام کررہی ہے جبکہ عمران خان سیاسی کھیل کھیل رہا ہے ،وزیراعظم جلد لیپ ٹاپ اسکیم کا اجرا کریں گے.

انہوں نے کہاآج پاکستان تیسری بڑی ای لانسنگ کمپنی بن گئی ہے۔پاکستان کی سول سروسز میں اہم ترین سیٹوں پر تقریباً آھے سے زیادہ خواتین سامنے آرہی ہیں. لڑکیوں کی کارکردگی دیکھ کر مجھے ڈر ہے کہ 10یا 20 سالوں میں لڑکے ہاوس ہسبنڈ نہ لکھنا شروع کر دیں ، وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں جنسی تفریق کو جانچنے کیلئے شعبہ بنایا ہے ، پچھتر سالوں میں 6 قدم آگے گئے تو 8 قدم پیچھے ہوئے.

وفاقی وزیر  کا مزید کہنا تھا پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 1ہزار ارب سے سکڑ کر ہمیں پانچ سو ارب ملا۔ 4 سال قبل ہر دن کا آغاز نئے منصوبے کے ساتھ ہوتا تھا، آج کسی منصوبہ سے پیسہ کاٹنے سے ہوتا ہے، کامیاب پالیسیوں کو جاری نہیں رہنے دیا گیا، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، ترقی کے میٹر کو زیرو میٹر پر سیٹ کیا گیا، تسلسل سے سفر جاری رکھتے تو ایسے نہ ہوتا۔

مصنف کے بارے میں