بھارتی فوج کے 16 اہلکار چینی سرحد کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے

بھارتی فوج کے 16 اہلکار چینی سرحد کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے

نیو دہلی: بھارتی فوج کے 16 اہلکار چینی سرحد کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم میں بھارتی فوجیوں کو لے کر جانے والی بس کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں 16 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں تین افسران اور 13 جوان شامل ہیں ۔

ریاست سکم میں ایک ٹرک اور 3 دیگر گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ چٹن کے علاقے سے تھانگو جا رہا تھا کہ راستے میں جیما کے مقام پر ایک ڈھلوان پر ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ پایا۔ فوجی ٹرک گہری کھائی میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ فوجیوں کو نکالنے کیلئے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں