عمران خان کے خوف سے آئین و جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں: حماد اظہر

عمران خان کے خوف سے آئین و جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں: حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءحماد اظہر نے کہا ہے کہ کل رات پنجاب حکومت کے حوالے سے غیر جمہوری غیر قانونی عمل کیا گیا اور گورنر پنجاب نے پاکستان کا آئین ہی تبدیل کر دیا، عمران خان کے خوف سے آئین اور جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کل رات پنجاب حکومت پر غیر جمہوری غیر قانونی عمل کیا گیا اور گورنر پنجاب نے پاکستان کا آئین ہی تبدیل کر دیا، آئین میں شق بھی بدلنا ہو تو دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے، کیا ملک ایسے چلنا ہے کہ 3،4 لوگ کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کر لیں؟ 
انہوں نے کہا کہ عوام کو نظر آرہا ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے اور عمران خان کے خوف سے اداروں کا مذاق بنایا جارہا ہے اور آئین و جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، کل رات پنجاب میں آئینی بغاوت کی گئی مگر ہم اپنے جمہوری ، آئینی حق کیلئے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور پنجاب میں آج بھی پی ٹی آئی کی حکومت موجود ہے۔ 

مصنف کے بارے میں