صدر کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے خود بلا لیا

صدر کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے خود بلا لیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سینیٹ اجلاس نہ بلائے جانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس خود طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی لیکن صدرمملکت عارف علوی نے سمری پردستخط نہیں کئے جس پر سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے حکومتی اراکین نے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی جس پر 26 اراکین کے دستحط موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امورنے اجلاس طلب کرنے کی سمری کل ایوان صدر کو ارسال کی تھی اور یہ سمری اجلاس آج دن 2 بجے بلائے جانے سے متعلق تھی تاہم صدر مملکت عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سمری پر دستخط نہیں کئے۔ 
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اجلاس نہ بلائے جانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر آج اجلاس طلب کر لیا اور اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو ایجنڈے کا حصہ بنایاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں