عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عبوری ریلیف دیا ہے، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا: وزیر داخلہ

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عبوری ریلیف دیا ہے، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا ہے اور انہیں گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے پرویز الٰہی کو پابند کیا ہے کہ وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے اور 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، آپ اعتماد کا ووٹ لیں، پھر مرضی اسمبلی رکھیں یا توڑیں۔اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے 2020 میں ختم ہوئے، اس وقت کی حکومت نے الیکشن کیوں نہیں کرائے؟
رانا ثناءاللہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ چوکنا ہونا چاہئے، اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیا اور ہیڈ کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں