پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کا تحریری فیصلہ جاری

پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور: عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے 19 اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کئے جاتے ہیں جو 11 جنوری تک معطل رہیں گے۔ 
تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا جبکہ فیصلے میں پرویز الٰہی کی انڈر ٹیکنگ کو بھی تحریر کیا گیا۔
فیصلے کے متن کے مطابق گورنر کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کرائیں تو نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں۔ 
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ انہیں گورنر کی آفر تحریری طور پر ملی تو وہ جواب دیں گے۔

مصنف کے بارے میں