کیا روسی صدر پیوٹن دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ؟

کیا روسی صدر پیوٹن دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ؟

ماسکو:ویسے تو بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص مانے جاتے ہیں لیکن روسی صدر دولت کے سب سے بڑے شہنشاہ ہو سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 17 سالہ دورِ حکومت کے دوران روسی صدر کی دولت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں ۔روسی جاسوس ایجنسی"KGB" کے سابق ایجنٹ کے مطابق 64 سالہ روسی صدر نے اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس ،ہولڈنگز اور دیگر کاروبار سے خاصی دولت جمع کر رکھی ہے۔

مگر سیاسی تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق پیوٹن 40 ارب ڈالرز سے 200ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔پیوٹن کے پاس 5 لاکھ ڈالرز کی گھڑیاں، 58 ہوائی جہازوں اور 20 محل ہیں۔

تاہم سچائی کیاہے اس کا تو کسی کو بھی پتہ نہیں ایک بات تہہ ہے کہ پیوٹن کے پاس بے پنا دولت ہے ۔ویسے دیکھا جائے تو دنیا میں پاکستان سمیت متعدد سیاستدان ایسے ہیں جن کی دولت کا واقعی میں کوئی اندازہ نہیں ہے ۔