ایان علی کا ای سی ایل سے نام نکال دیا گیا

ایان علی کا ای سی ایل سے نام نکال دیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔


عدالت عظمیٰ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ماڈل کا نام ای سی ایل میں ڈالتے وقت قواعد و ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

ایان علی کا نام 14مارچ سال 2015ء سے اس وقت خبروں میں ایک تنازع کی صورت میں سامنے آیا جب وہ اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے گرفتار ہوئیں۔

بعدازاں انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں