سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار9 سو روپے ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار9 سو روپے ہو گئی

کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونے کے نرخ میں 300روپے کا اضافہ ہوگیا ،جو اب مارکیٹ میں 50ہزار 9سو روپے میں دستیاب ہوگا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1237 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 9سو اور 10گرام سونا257روپے اضافے کے بعد 43ہزار 628روپے کا ہوگیا ہے۔