راجن پور:فراری کمانڈر نے 14 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

راجن پور:فراری کمانڈر نے 14 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

راجن پور: راجن پور میں فراری کمانڈر نے 14 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے،، فراریوں میں خاتون گل بی بی بھی شامل ہے۔فراریوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ انڈیا سے فراہم کیا جاتا ہے۔

فراری کمانڈر اور اس کے ساتھیوں نے اپنے ہتھیار فورسز کے حوالے کر کے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ فراری کمانڈر کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے بعد فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی صوبہ بلوچستان میں متعدد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں