واٹس ایپ میں 24 فروری سے نئی تبدیلی کی جارہی ہے

واٹس ایپ میں 24 فروری سے نئی تبدیلی کی جارہی ہے

اسلام آنباد: واٹس ایپ نے  اپنے صارفین کے لیے متعدد  آسانیاں پیدا کی ہیں ۔لیکن اب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے واٹس ایپ کی تصاویر، ویڈیو اور GIF فائل اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گے لیکن 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجائیں گی۔

اسنیپ چیٹ سے ملتا جلتا یہ فیچر واٹس ایپ 24 فروری کو اپنی آٹھویں سالگرہ کے موقع متعارف کروائے گا۔

اس سے قبل بھی واٹس ایپ نے کئی فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کو صارفین نے بے حد پسند کیاتھا۔

Call back

اگر آپ سے کسی دوست کی کال واٹس ایپ پر مس ہوجائے تو نئے ‘کال بیک’ آپشن کے ساتھ آپ اپنے دوست کو دوبارہ کال کرسکتے ہیں۔

Gif sharing support

تصویروں کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا اب پرانی بات ہوگئی۔ واٹس ایپ کے نئے ایپ ڈیٹ سے اب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ اسمارٹ فون میں سیو جف امیجز شیئر کرسکتے ہیں۔

GIF search

واٹس ایپ میں جف سرچ کرنا کا آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنے دوستوں کے موقع کے مناسبت سے جف امیجز شیئر کرسکتے ہیں۔

Video calling

واٹس ایپ کے ویڈیو کال کا فیچر صارفین کو بے حد پسند آیا ہے۔ اس کو مزید جدید بنانے کے لیے کمپنی اقدامات کررہی ہے۔

Doodle and eomjis

واٹس ایپ میں اب آپ اپنی تصاویر پر ڈوڈلز اور ایموجیز بھی بناسکتے ہیں۔

Share 30 media files

واٹس ایپ کے پرانے ورژن میں آپ 10 میڈیا فائل سے زیادہ اپنے دوستوں کو نہیں بھیج سکتے تھے لیکن اب نئے اپ ڈیٹ سے آپ ایک وقت میں 30 میڈیا فائلز باآسانی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھیج سکتے ہیں.