یوٹیوب جلد ہی ویڈیوز پر آنے والے 30 سیکنڈ والے اشتہارات ختم کرنے والا ہے

 یوٹیوب جلد ہی ویڈیوز پر آنے والے 30 سیکنڈ والے اشتہارات ختم کرنے والا ہے

اسلام آباد: یوٹیوب اپنے صارفین کو جلد ہی زبرست آسانی فراہم کرنے جارہا ہے۔ جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوب جلد ہی ویڈیوز پر آنے والے 30 سیکنڈ والے اشتہارات ختم کرنے والا ہے۔ جس سے صارفین اپنی ویڈیوز کو باآسانی دیکھ سکیں گے۔

ان اشتہارات کو صارفین کو 30 سیکنڈ تک دیکھنا پڑتا ہے اور اس کے بعد اشتہار کو Skip  کرنے کے آپشن آتا ہے اور بعض اوقات یہ اشتہارات لوڈ بھی ہونے لگتے ہیں جس کے باعث صارفین اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

صارفین کی اس مشکل کو حل کرنے کے لیے یوٹیوب بہت جلد ویڈیوز پر چلنے والے 30 سیکنڈ کے اشتہارات کو ختم کرنے والی ہے. صارفین سے کیئے گئے سروے کے مطابق  نئے فیچر سے کافی آسانی پید اہو گی ۔صارفین نے سروے میں اس تبدیلی کی حمایت کی ہے ۔