پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گی

دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دبئی میں کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میدان رات 9 بجے سجے گا۔ کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان سرفراز اپنی برتری کو قائم کرنے کے لیے پر عزم ہیں تو دوسری جانب کراچی ٹیم کے سنگاکارا پی ایس ایل ٹو میں ایک اور جیت کے لیے پر امید ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کی جیت اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا دے گی۔ سرفراز الیون سات پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہے۔ دوسری جانب لیگ کی مہنگی ترین ٹیم کراچی کنگز کے سب سے کم چار پوائنٹس ہیں۔ کنگز نے 5 میچ کھیل کر صرف 2 میں ہی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں