ٹرمپ کا عہدہ صدارت,صرف 33دن میں 133غلطیاں کر ڈالیں

ٹرمپ کا عہدہ صدارت,صرف 33دن میں 133غلطیاں کر ڈالیں

واشنگٹن:  امریکی جمہوریت دنیا کی طاقت ور اور مہذب ترین جمہوریت کہلاتی ہے اور اس دفعہ کہ الیکشن میں امریکی عوام سے اپنا صدر چننے میں شاید غلطی ہو گئے ہے۔امریکی صدر کو دنیا کی طاقت ور ترین سمجھا جاتا ہے امریکی صدر کے فیصلے کو حتمی مانا جاتا ہے لیکن تجزیہ نگاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دنوں کا جائزہ لینے کے ایک تجزیہ جاری کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزارنے والے صدر نے 132غلطیاں کی ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ہر روز کوئی نہ کوئی غلطی کررہے ہیں،انہوں نے گزشتہ 33 روز میں 133 غلط بیان دئیے۔
واشنگٹن پوسٹ کے کی تحقیق کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں پہلے روز 9 گمراہ کن بیان دیئے،انہوں نے سب سے زیادہ غلط بیانات سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لگائے،اس دوران امیگریشن ، تارکین وطن اور نوکریوں کے حوالے سے دئیے گئے غلط بیانات میڈیا پر توجہ حاصل کرتے رہے۔امریکی اخبار کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ یی باتوں پر نظر رکھنے کا سلسلہ 100دن تک جاری رہے گا ۔