برطانیہ میں188سال بعد پولیس کمشنر کے عہدے پر خاتوں کا انتخات

برطانیہ میں188سال بعد پولیس کمشنر کے عہدے پر خاتوں کا انتخات

لندن : برطانیہ میں جرائم پر قابو پانے کے لئے میٹرو پولیٹن پولیس کی سربراہ کے عہدے پر خاتون کو تعینات کردیا گیا ہے جو برطانیہ میں ایک سو اٹھاسی سال بعد بہ طور خاتون چیف پولیس کمشنر تعینات ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک سو اتحاسی سال کے بعد کسی خاتون کو پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز کریسٹا ڈک نامی خاتون کے حصے میں آیا جنہیں آج کمشنر میٹرو پولیٹن پولیس کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
نوجوان میئر لندن صادق خان جو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نہایت متحرک نظر آرہے ہیں اور اپنے نظریات اور انفرادی سوچ کے تحت نئے تجربات کر رہے ہیں اور میٹرو پولیٹن پولیس کے کمشنر کے لیے خاتون کا انتخاب بھی میئر صادق خان نے ہی کیا ہے۔
میئر لندن کی سفارش پر ملکہ برطانیہ نے کریسٹا ڈک کیی بہ طور کمشنر میٹرو پولیٹن پولیس تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جب کہ موجودہ کمشنر پولیس کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔