یہودیوں کے قبرستان کی مرمت، امریکی مسلمانوں نے 85ہزار ڈالر جمع کر لیے

یہودیوں کے قبرستان کی مرمت، امریکی مسلمانوں نے 85ہزار ڈالر جمع کر لیے

مزوری:امریکا کی ایک ریاست میں یہودیوں کے قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد امریکی مسلمانوں نے یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے چندہ مہم شروع کی تھی او راب تک اس مہم کے نتیجے میں85ہزار ڈالر جمع کر لیے گئے ہیں،اس چندہ مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 ہزار ڈالرکی رقم مانگی تھی مگر اب تک اس ہمیں اس سے بھےی چار گنا زیادہ رقم وصل کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہودی قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا۔اس قبرستان کی مرمت کے لیے فنڈ کی اپیل لنڈا اور طارق المسیدی نے کی تھی اور ان کو تین ہزار افراد نے رقم بھیجی جو کہ  85 ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔
گذشتہ ہفتے 17 امریکی ریاستوں میں قائم 27 یہودی سینٹرز کو دھمکیا ں موصول ہوئی تھیں تاہم ان دھمیکوں کے نتیجے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا