لاہور: سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

 لاہور: سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں  کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ ایمرجنسی اور  او پی ڈی کو تالے لگ گئے جبکہ وارڈز بھی بند پڑے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مسیحائی کے بجائے انسانیت ہی بھی بھول گئے۔

شدید بیمار, معصوم بچوں کی آہ و بکا اور بوڑھوں کی دہائی بھی ینگ ڈاکٹر کی ضد او رہٹ دھرمی ختم نہ کر سکی۔ ہڑتال کے باعث ایک شخص کی موت ہو گئی لیکن پھر بھی قوم کے ان مسیحاؤں کور حم نہ آیا۔

موت سے لڑتے مریض ینگ ڈاکٹروں کو لڑتا دیکھ کر خون کے آنسو رونے لگے جبکہ مریضوں کے لواحقین ینگ ڈاکٹرز کو بد دعائیں دینے لگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں