میں خود بھی نہیں جانتا مجھے پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے، محمد حفیظ

میں خود بھی نہیں جانتا مجھے پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے، محمد حفیظ

دبئی: کرکٹ ویب سائٹ اپنے مداحوں کے سوالات لے کر محمد حفیظ کے پاس پہنچ گئی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ محمد حفیظ اس وقت متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور لیگ کے آرام کے دنوں میں ان سے مداحوں کے سوالات پوچھے گئے۔

محمد حفیظ نے برائن لارا کے علاوہ کرس گیل کو باؤلنگ کے لیے مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف ان کی بہترین باؤلنگ کی وجہ نفسیاتی حربہ ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے محمد حفیظ پرجوش ہیں اور کہتے ہیں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا سب کو انتظار تھا۔ محمد حفیط نے کہا کہ مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ لوگ مجھے پروفیسر کیوں کہتے ہیں اور یہ سوال کئی مرتبہ مجھ سے پوچھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے جواب میں ہر وقت یہی کہتا ہوں کہ جو میں جانتا ہوں وہ صرف یہی ہے کہ میں سوچے بغیر بات نہیں کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ ایک ایسا لفظ ہے جو میرے ساتھ جڑا ہوا ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ ٹیم کے دوبارہ کپتان بننے کی خواہش پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑی عزت ہوتی ہے اس کے بعد اس سطح پر جانے کو سوچا جاتا ہے اب ان چیزوں کا وقت نکل چکا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے جو آؤٹ کرتا ہے وہ مشکل باؤلر ہوتا ہے لیکن ڈیل اسٹین کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین مک گرا اورشان پولاک انھی باؤلرز میں سے ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو مشکل قومی باؤلر قرار دیتے ہوئے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ نہ کھیلنے کو ایک کمی سے تعبیر کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں