امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا: نعیم الحق

امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا: نعیم الحق

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے لیکن وزیراعظم باہر تشریف لے گئے۔ ہمیں سپریم کورٹ کے بینچ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا۔

نعیم الحق نے کہا قوم جان چکی ہے وزیراعظم سچ چھپا رہے ہیں اور تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا منروا کمنی کی ایک دستاویز پر مریم نواز کے دستخط ہیں جبکہ ان کے دستخط کی ہی بنیاد پر شیئرز ایل زیڈ کمپنی کو ٹرانسفر ہوئے۔ عدالت میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا امید ہے عدالتی فیصلے سے انصاف کا نیا طلوع سورج طلوع ہو گا۔ عدالت نے اجازت دی تو عمران خان بھی عدالت میں کچھ کہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں