لاہور: ڈیفنس میں دھماکا، 8 افراد شہید

لاہور: ڈیفنس میں دھماکا، 8 افراد شہید

لاہور: لاہور میں دس روز بعد دوسرا دھماکا ہوا۔ دہشت گردوں نے ڈیفنس میں ایک زیر تعمیر عمارت میں نصب بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا۔ جس میں 8 شہری شہید اور تیس زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔چار گاڑیاں اور بارہ موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں

پولیس کے مطابق فسادیوں نے ایک زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنایا۔ آٹھ سے دس کلو گرام وزنی بارودی مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے اٹھنے والی دھول تھمی تو تیس پینتیس افراد گرے پڑے تھے۔ شہر کے تمام اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.

لوگ اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے دیوانہ وار پہنچے۔ صوبائی وزیر صحت  خواجہ سلمان رفیق جناح اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انسانی بستی پر درندوں کا یہ حملہ دہشت گردی کیخلاف قوم کا عزم مزید توانا کر گیا۔ عوام نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ثابت کر دیا کہ اس سرزمین پر انتہا پسندی کے پنپنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

پولیس نے 2 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔دھماکے کے بعد شہر بھر کی مارکیٹوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ 

575d14f5117bfa8181bc8085814769ab

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق دھماکے کے زخمیوں کیلئے اسپتال میں خون کا عطیہ دیتے ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں