عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے سے انکار کر دیا

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے سے انکار کر دیا

لاہور :(ابراہیم بادیس)چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل نہ دیکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے سربراہ عمر خیام کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے عمران خان کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ دیکھنے کی درخواست موصول ہوئی ہے مگر عمران خان نے صاف انکار کردیا ہے۔ عمر خیام کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی پی سی بی میں موجودگی میرٹ کا استحصال ہے۔ پی ٹی آئی نجم سیٹھی کے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔