امریکاسے تیسری بار بے دخلی پرمیکسیکن مہاجر نے خودکشی کرلی

امریکاسے تیسری بار بے دخلی پرمیکسیکن مہاجر نے خودکشی کرلی

میکسیکوسٹی:میکسیکو کے ایک تارک وطن نے امریکا سے تیسری مرتبہ نکال دینے جانے پر ایک پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ اسے امریکا سے حراست میں لے کر تین مرتبہ سرحد کے دوسری جانب میکسیکو واپس بھیجا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہاتھ میں ایک پلاسٹ کا تھیلا پکڑے، جب 44 سالہ گواڈالوپے اولیواس والینسیا نامی میکسیکن شہری کو امریکا سے باہر نکال کر دوبارہ میکسیکو بھیجا گیا، تو اسے نے کچھ ہی دیر میں ایک قریبی پل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا تعلق میکسیکو کی ریاست سینالووا سے تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس شخص نے تیس میٹر بلند پل سے خود کر گرا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیسری مرتبہ امریکا سے میکسیکو واپس بھیجے جانے پر یہ شخص شدید ذہنی دباو کا شکار تھا۔


یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے اقدامات میں شدت پیدا کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام ایسے لاکھوں مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کر چکے ہیں، جن کے پاس امریکا میں قیام کی قانونی دستاویزات موجود نہیں۔